مزید خبریں

جنوبی افریقا: نائٹ کلب میں پُراسرار طور پر 21افراد ہلاک

جوہانسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقا کے نائٹ کلب میں پراسرار طور پر 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان ہیں ،جو جنوبی افریقاکے ایسٹ لندن نامی علاقے کے نائٹ کلب میں جاری پارٹی میں شریک تھے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان ہائی اسکول کے اختتام پر جشن منا رہے تھے۔ ان کے جسم پرکسی زخم کا نشان نہیں ہے۔ حکام اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا ان کی موت کسی قسم کے زہر سے ہوئی ہے۔