مزید خبریں

ایتھوپیا ئی فوج کے حملے میں 7 سوڈانی فوجی ہلاک

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل نبیل عبداللہ نے ایتھوپیا کی فوج پر الزام عائد کیا کہ اس نے 7سوڈانی فوجیوں اورایک زیر حراست شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سوڈانی فوج کی طرف سے جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپیا کا رویہ تمام بین الاقوامی اور انسانی قوانین اور اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ طرز عمل ناقابل قبول ہے اور اس کا جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں سوڈان اور ایتھوپیا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔