مزید خبریں

برطانیہ: گھر میں دھماکے سے خاتون ہلاک‘ 4 افراد زخمی

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں گھر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور 4افراد زخمی ہوگئے۔ برطانوی پولیس نے برمنگھم کے علاقے کنگ اسٹینڈنگ میں ڈیلوچ اسٹریٹ پر پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھر میں ممکنہ طور پر گیس کا دھماکہ ہوا، جس سے گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ دھماکے سے اردگرد کے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث حکام نے ملحقہ گھروں کو بھی خالی کروالیا ہے۔ دھماکے میں ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی ۔