مزید خبریں

سعودی عرب سفارتی مذاکرات بحال کرنا چاہتا ہے‘ ایران

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا ہے کہ سعودی عرب تہران کے ساتھ سفارتی مذاکرات کی بحالی کا خواہش مند ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب اتوار کے روز عراقی وزیراعظم نے تہران کے دورے میں ان دونوں حریف ممالک کے مابین مذاکرات کی بحالی پر زور دیا تھا۔ سعودی عرب اور ایران کے مابین 2016ء میں سفارتی تعلقات منقطع ہو گئے تھے۔ تجزیہ کاروں نے عراقی وزیر اعظم کے دورئہ تہران کے بعد دونوں ممالک میں مثبت پیش رفت کا امکان ظاہر کیا ہے۔