مزید خبریں

بجلی کی پیداوار میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی

اسلام آباد(کامرس ڈیسک ) ملک میں بجلی کے پیداوارکے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیاد پر (گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں) کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمارکے مطابق جولائی تا مئی 2022ملک میں بجلی کے پیداوارکے شعبے میں 566.9 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 52.49 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں بجلی کے پیداوارکے شعبہ میں 864.5 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔مئی کے دوران ملک میں بجلی کے پیداوارکے شعبے میں 38.5 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں ایندھن سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں 128.9 ملین ڈالر،پن بجلی 142 ملین ڈالر اور کوئلے سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں 296 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی۔