مزید خبریں

ا سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام برائے خواتین کا آغاز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ پاکستا ن نے میرپورخاص (سندھ) میں خواتین کے لیے اسکلزڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کے لیے ‘سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن’ (SGA) کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ غریب طبقے کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کیے جاسکیں۔اس موقع پرخوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر غالب نشتر نے کہا کہ ہنرمندی پر مبنی ہمارے تربیتی پروگرام پسماندہ خواتین کو بااختیار بنانے اور اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے بہترآمدنی پیدا کرنے کی جانب ایک احسن ا قدام ہیں۔ تربیتی پروگراموں کے اس سلسلہ کے ذریعے، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف نمبر 4 اور نمبر 8 کے حصول میں براہ راست تعاون کر رہا ہے۔اس سے تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی حامل خواتین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ اورروزگار کے حصول میں ان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے تاکہ وہ بہتر روزگار کمانے کی اہل ہوں اور اپنا کاروبارکر سکیں۔مالی منافع سے بالاتر ہو کر انسانی فلاح و بہبود اور قومی ترقی کے لیے سوچنا خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے کارپوریٹ فلسفے کا ایک لازمی حصہ ہے۔ غربت چونکہ، آج پاکستان کو درپیش سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے ۔