مزید خبریں

چیمبر اورتجارتی ایسوسی ایشنز سے تجاویز طلب

کراچی( اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) نے پاکستان بھر کے تمام چیمبر آف کامرس اور تجارتی وصنعتی ایسوسی ایشنز سے وفاقی بجٹ کی بے ضابطگیوں کو دور کرنے کے لیے تجاویز طلب کرلی ہیں۔ اس ضمن میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کے صدر زبیرطفیل نے کہا کہ وفاقی بجٹ2022-23 کی بے ضابطگیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے یو بی جی کی بجٹ اناملی کمیٹی اگلے پندرہ دن میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ میٹنگ کرے گی۔ یو بی جی کے مرکزی ترجمان گلزارفیروز کے مطابق یونائٹیڈ بزنس گروپ نے ایک سرکلر کے ذریعے تمام تجارتی اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ بجٹ میں اپنے مخصوص شعبوں کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کریں ۔