مزید خبریں

پاکستان آٹو شو میں معروف برانڈ ز مصنوعات کی نمائش کرینگے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) تین روزہ پاکستان آٹوپارٹس شو( 2022 ) ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہو گا جس میںآٹو پلیئرز کو اپنی مصنوعات کی نمائش کرنے کا موقع حاصل ہوگا اور اس ا ٓٹو شو کا تھیم “MADE IN PAKISTAN”رکھا گیا ہے مذکورہ نمائش 29 کا افتتاح29جولائی کو ہو گا اور نمائش 31جولائی تک جاری رہے گی ۔پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز(PAAPAM) جو کہ 350 سے زائد ممبران پر مشتمل ایک سرکردہ تجارتی ادارہ ہے جواس میگا ایونٹ کو منعقدد کروا کرد آٹو کی دنیا کے معروف آٹو پلیئرزکی توجہ اپنی طرف مبذول کررہا ہے۔اس میگا ایونٹ کے معروف آفیشل اسپانسرزمیں ایم جی موٹرز، انڈس موٹر کمپنی (IMC) ہونڈا اٹلس کار پاکستان لمیٹڈ (HACPL) اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (AHL) الحاج آٹوموٹیو (پرائیویٹ) لمیٹڈ، پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (PSMC) اور شیورون پاکستان لمیٹڈ شامل ہیں۔جاپان، جرمنی، کوریا، چین، فرانس، ترکی، تھائی لینڈ، تائیوان، انگلینڈ، USA، UAE، اور سری لنکا کی مشہور کمپنیوں کو دیکھنے کے لیے ہر سال 150,000 سے زیادہ مقامی شرکا پاکستان آٹوشومیں آتے ہیں۔ جبکہ 150 عالمی خریداروں اور وفود سمیت چار سو سے زائد بین الاقوامی زائرین بھی اس آٹو شو کا دورہ کرتے ہیں۔نمائش کنندگان کی کیٹیگریز میں مسافر، کاریں، ٹرک، بسیں، ٹریکٹر، رکشہ، موٹر سائیکلیں، آٹو پارٹس بنانے والے، خدمات فراہم کرنے والے، مشینری بنانے والے، ٹول بنانے والے، قدیم کاریں،اور ہیوی موٹر بائیکس والے شامل ہیں۔ PAAPAM کے چیئرمین عبدالرزاق گوہر نے کہا کہ ”پاکستان میں آٹو اور متعلقہ صنعتوں کی تیزی سے ترقی کے ساتھ، مقامی صارفین اور بین الاقوامی سرمایہ کار گاڑیوں کے شعبے میں گہری دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہیـ، PAAPAM مقامی صنعت کی ترقی کی صلاحیت کو دیکھ رہا ہے ۔