مزید خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس 800 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پروگرام کی بحالی کے لیے رواں ہفتے بجٹ کی منظوری اور آئی ایم ایف کیساتھ قرض کے معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کی حوصلہ افزاخبروں پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 800پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس41ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر 41800پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا ،کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 109 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ68.46فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 826.78پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 41051.79 پوائنٹس سے بڑھ کر41878.57 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 346.36پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15662.45پوائنٹس سے بڑھ کر16008.81 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28196.03پوائنٹس سے بڑھ کر28646.39 پوائنٹس پر جا پہنچا ۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب 9ارب 60 کروڑ 9لاکھ 64ہزار 914 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب 62ارب57 کروڑ 70 لاکھ19ہزار496روپے سے بڑھ کر69 کھرب 72ارب 17کروڑ79 لاکھ 84 ہزار 409روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو7ارب روپے مالیت کے 24کروڑ 79لاکھ 1ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 12ارب روپے مالیت کے 42کروڑ 42لاکھ 29ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 333 کمپنیوں کا کاروبار ہوا ۔