مزید خبریں

اندرونی بیرونی چیلنجز کے سد باب کیلیے اقدامات کی ضرورت ہے

اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے زیراہتمام ملکی مسائل کے حل کے لیے طویل المدتی اقدامات کے لیے ٹرن اراؤنڈ کانفرنس (آج) منگل کو کنونشن سینٹر میں منعقد ہو گی۔پیر کو پلاننگ کمیشن سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سمیت مختلف وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔اس وقت پاکستان کو بہت سے بیرونی اور اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے جس کے سدباب کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا انتہائی ناگزیر ہیں، اس مسائل سے نکلنے کے لیے مختلف شعبوں کے ماہرین کی وسیع تر مشاورت کی ضرورت ہے جن کو خاص طور پر اس کانفرنس میں مدعو کیا گیا جو اپنے اپنے شعبوں سے متعلق حکومت کو اپنی تجاویز دیں گے اور ان تجاویز کی روشنی میں ملک کو اقتصادی ترقی پہ گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کانفرنس میں سیاسی جماعتیں، وفاقی وزارتیں، صوبائی حکومتیں، قومی اور بین الاقوامی نجی شعبے کے کاروباری افراد، بین الاقوامی ترقی اور مالیاتی ادارے، اکیڈمیا، تھنک ٹینکس، آزاد ماہرین، این جی اوز اور ملک کی سول سوسائٹی کے دیگر حصے شامل ہیں۔ حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے اور ادائیگیوں کے بڑھتے ہوئے توازن کے بحران سے نمٹنے کے لیے پہلے ہی ضروری قلیل المدتی اقدامات کیے ہیں تاہم پاکستان کی معیشت کو بھی پوری قوت تک پہنچانے کے لیے درکار درمیانی سے طویل مدتی تھراپی پر توجہ دی جائے گی۔وژن 2047۔ 2025 میں ہماری پہلی صدی تک ایک عظیم، زیادہ طویل مدتی وڑن کا پہلا مرحلہ ہو گا۔