مزید خبریں

بجلی مزیدمہنگی کرنے کا فیصلہ غلط ہے،محمدساجد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک جوانان پاکستان، سندھ کے صدر اورمعروف بزنس مین محمدساجد نے ملک میں بجلی کے بڑھتے سنگین بحران کے باوجودکراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مزیدمہنگی کر ناتاریخ کا غلط ترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے اور کہا کہ حکومت عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کرے بلکہ حکومت بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی پلاننگ کرے جبکہ بجلی کے مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ بجلی کی پیداوار کیساتھ ماحولیاتی معیار کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں بجلی کی پیداوار کے لیے مقامی کوئلے کا استعمال کم کیا جا رہا ہے جبکہ دنیا اس کو استعمال کر کے ختم کر چکی ہے اگر کوئلے کا استعمال کیا جائے تو ملک کی معیشت بھی ٹھیک ہو سکتی ہے کیونکہ ہم بجلی بنانے کے لیے باہر سے مہنگا ایندھن منگوا رہے ہیں جس سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو جاتے ہیں، دنیا بھر میں کوئلے سے 40فیصد تک بجلی بنائی جاتی ہے۔