مزید خبریں

کراچی میں نئے برطانوی ویزا سینٹر کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر)برطانوی ویزا درخواست سینٹر ہلچل اور ہلا گلا والے شہر کراچی کے مرکز میںواقع ہے۔کراچی میںاس نئی اور جدید ترین سہولت کا افتتاح پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر مسٹر کرسچن ٹرنر نے کیا،جبکہ اس تاریخی موقع پرکراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر Mike Nithavrianakisاور ڈپٹی ہیڈ آف مشن کراچی مارٹن ڈاؤسن بھی موجود تھے۔افتتاح میں فیتہ کاٹنے،تختی کی تنصیب،تقاریر اور مرکز کے دورے کے دوران پاکستان میںبرطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر christian Turner کا کہنا تھا کہ’’برطانیہ اور پاکستان کے درمیان سالانہ 5لاکھ افراد سفر کرتے ہیں اور ہم ان روابط کو مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں،جیریز کا یہ بہترین سینٹر صارفین کے تجربہ کو اور بہتر بنائے گا۔‘‘نئے اور بہتر ویزا درخواست سینٹر میںانتخاب کرنے کے لیے خدمات کی ایک صف ہے،درخواست دہندگان سیلف سروس کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،اور اپنی درخواست کو پر کرنے میںمدد حاصل کرسکتے ہیں۔مکمل آرام کو یقینی بنانے کے لیے پریمیم لاؤنج کو جمالیاتی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے،جہاں لوگ اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں،اس ویزا سینٹر کے پس پردہ جدید اور اختراعی تصور،ایک ویزا درخواست دہندہ کے سفر کو آرام دہ اور تجربہ کو خوشگوار بنانے کی کوشش ہے۔جیریز گروپ کے گروپ منیجنگ ڈائریکٹراکرم ولی محمد کا کہنا ہے کہ ’’برطانیہ اور جیریز گروپ نے برسوںکی وابستگی اور تعاون کا اشتراک کیا ہے،کیونکہ ہمیں برطانیہ میںکواسٹا کافی کی 50سے زائد شاخوںکو فرنچائز کرنے کے علاوہ،پاکستان میں برطانوی ویزا درخواست کے سینٹر کے آپریشنز چلانے کا اعزاز حاصل ہے۔یہ نیا تیار کردہ درخواست سینٹر ون ونڈو حل کو یقینی بنا کر ویزا کی سہولت کے عمل کو آسان بنانے کے ہمارے مسلسل عزم کا اظہار ہے،ایک گروپ کے طور پر ہم کوشش کرتے ہیںکہ صرف عمدگی سے کام کریں اور دیرپا تعلقات استوار کریں،ہمارے لیے ابھی سفر شروع ہو اہے۔‘‘برطانوی ویزا درخواست سینٹر کے عمل کو مارچ2022سے شروع کیا گیا تھا۔