مزید خبریں

سپر ٹیکس ، مارکیٹ بندش درست اقدامات قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بڑی صنعتوں پرسپر ٹیکس عائد کرنے اورمارکیٹوں کو نو بجے بند کرنے کی حمایت کرتے ہیںتاہم ان اقدامات کومزیر بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ملکی سلامتی دائو پر لگی ہوئی ہے مگر صنعتکاراور تاجر ٹیکس پر واویلا کر رہے ہیں جو غیر زمہ داری ہے ۔درجنوں ممالک نے کورونا وائرس کی وباء شروع ہوتے ہی متمول طبقہ پر سپر ٹیکس اور ایمرجنسی ٹیکس عائد کر دیا تھا جو اب بھی وصول کیا جا رہا ہے مگر پاکستان میں وباء کا بوجھ بھی عوام نے ہی اٹھایا اورصنعتی اشرافیہ چاہتی ہے کہ اس نازک مرحلے پر بھی ملک کو بچانے کا سارا بوجھ بھی عوام پر لادا جائے جو بے حسی کی انتہا ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ امراء پر ٹیکس کے بغیر معاشی خودکفالت معاشی چیلنجز سے نمٹنا اور غربت و مہنگائی میں کمی نا ممکن ہے۔ مزید شعبوں پر بھی یہ ٹیکس عائد کیا جائے۔