مزید خبریں

کوئلے کے استعمال اور حقائق پر سیمینار کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک میں بجلی کے سنگین بحران سے نمٹنے کیلئے کوئلے سے بجلی پیدا کرنا بہتر ہے مگر آلودگی کے خطرات کے باعث عوام میں تشویش پائی جاتی ہے حالیہ بجلی کے مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ بجلی کی پیداوارکے ساتھ ماحولیاتی معیار کو ترجیح دی جائے یہ سفارشات ماہرین و مقررین نے سٹیزن فار انوائرنمنٹ کے تحت منعقدہ کول انرجی مت اینڈ فیکٹز کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس سیمینار کا انعقاد انسٹیوشن آف ا نجینئرز پاکستان(آئی ای پی) کے تعاون سے کیا گیا تھا۔اس موقع پر آئی ای پی کے چیئرمین انجینئر سہیل بشیر، توانائی ماہر ڈاکٹرعظیم اکبر، سابق ڈی جی نیشنل انسٹیویٹ آف اوشیانوگرافی ڈاکٹر نذہت خان، پی آئی بی ٹی ذیشان لیاقت، چیئرمین سیزن فار انوائرنمنٹ انجینئر نورالدین احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔