مزید خبریں

سلک اورسینتھیٹک ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 29فیصد اضافہ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) ملک سے آرٹ، سلک اورسینتھیٹک ٹیکسٹائل کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 29 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اوراسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2021 سے مئی 2022 تک آرٹ، سلک اورسینتھیٹک ٹیکسٹائل کی برآمدات سے ملک کو422 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 29 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آرٹ، سلک اورسینتھیٹک ٹیکسٹائل کی برآمدات سے ملک کو326 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مئی 2022 میں آرٹ، سلک اورسینتھیٹک ٹیکسٹائل کی برآمدات کاحجم 37 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔