مزید خبریں

قنبر علی خان: 9وارڈوں پر پیپلز پارٹی کے اُمیدوار کامیاب

قنبر علی خان (نمائندہ جسارت) بلدیاتی انتخابات 2022 کے تحت قنبر علی خان کی میونسپل کمیٹی کے کل 14وارڈ تھے جن میں سے 2وارڈوں پرپہلے ہی پی پی کے دو امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک وارڈ پر الیکشن ملتوی کئے گئے جبکہ باقی11 وارڈوں پرآج مختلف امیدواروں کے درمیان انتخابات منعقد ہوئے جن میں وارڈ نمبر 1پر غیرحتمی اور سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عمران حسن ہکڑو نے 325 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل پی پی امیدوار گدا حسین کوری نے 203 ووٹ لیکر پیچھے رہے ، قنبر کے وارڈ نمبر 2 پرپی ٹی آئی کے امیدوار دوست محمد ہکڑو نے 425ووٹ لیکر کامیا ب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل پی پی امیدوار احمد مستوئی نے 213 لیکر پیچھے رہے ، قنبر کے وارڈ نمبر3 پر پی ٹی آئی امیدوار سردار محمد علی خان ہکڑو نے 2650ووٹ لیکر غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق قرار پائے جبکہ ان کے مقابلے میں پی پی امیدوار محمد خان ودھو نے 875ووٹ لیکر پیچھے رہے ، قنبر کے وارڈ نمبر 4 پر پی پی امیدوار محمد پنہل سومرو نے 251ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے امیدوار گل حسن ہکڑو نے 153ووٹ لیکر پیچھے رہے ، وارڈ نمبر 5 پر پی پی امیدوار علی جان برڑو نے 439 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار خدابخش سومرو نے 179 ووٹ لے کر پیچھے رہے ، جبکہ وارڈ نمبر 6 پر پی پی ایم پی اے سردار خان چانڈیو کے بھائی نوابزادہ ریحان خان چانڈیو پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں ۔