مزید خبریں

عمر کوٹ: بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت)عمرکوٹ ضلع میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے غیرسرکاری غیر حتمی آنے والے نتائج کے مطابق مجموعی طور پیپلزپارٹی کا پلڑا بھاری ہے جبکہ پی ٹی آئی نے میونسپل کمیٹی کی 6 نشستیں جیت لی عمرکوٹ ضلع میں میونسپل کمیٹی کے 14 وارڈ 32 یونین کونسلوں اور 7 ٹاؤن کمیٹیوں پر ہونے بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے میدان مار لیا ہے عمرکوٹ سٹی میں پی ٹی آئی کاپلڑا بھاری رہا غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق عمرکوٹ میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 1 پر پی ٹی آئی کے عاشق سموں 563 ووٹ لے کر کامیاب پیپلزپارٹی کے ھیمراج 525 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 6 پر پی ٹی آئی کے لیکھراج مالھی 1520 ووٹ لے کامیاب پیپلزپارٹی کے دھرمداس 777 ووٹوں سے دوسرے نمبر پر رہے میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 4 پر پی ٹی آئی امیدوار چیتن مالہی 1540 ووٹ لے کر کامیاب پیپلزپارٹی کے مدن لال 1184 ووٹ حاصل کر سکے میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے وارڈ میں پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدواروں میں برہان کمبار ،خالد سراج سومرو ،اسد سراج سومرو ،شوکت ادیپوری، اسحاق کمبار ،رمیش رتنانی وغیرہ شامل ہے جبکہ عمرکوٹ ضلع کے بیالیس یونین کونسل میں پیپلزپارٹی کے10 یونین کونسل میں امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں ۔