مزید خبریں

میرواہ گورچانی: پیپلز پارٹی کی 8 میں سے 5 وارڈز پر کامیابی

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت ) ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا – 8 وارڈز میں سے 5 میں کامیابی، 2 وارڈز پر ایم کیو ایم اور ایک وارڈ پر آزاد امیدوار کامیاب – نوٹیفکیشن جاری -بلدیاتی انتخابات میں تعلقہ شجاع آباد کی ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے آٹھ وارڈوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پانچ امیدوار، ایم کیو ایم کے 2 امیدوار اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا- ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے وارڈ نمبر ایک سے سید علی نواز شاہ کے حمایت یافتہ امیدوار حاجی علی احمد گورچانی نے 371 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے ان کے مدمقابل پی پی پی کے حمایت یافتہ امیدوار محمد سلیم گورچانی نے 244 ووٹ حاصل کیے۔ وارڈ نمبر 2 سے پی پی پی کے حمایت یافتہ امیدوار ایڈوکیٹ ہیرا لال میگھواڑ نے459 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے ان کے مدمقابل سید علی نواز شاہ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شگن مل میگھواڑ 205 ووٹ حاصل کیے۔ وارڈ نمبر 3 پی پی پی کے امیدوار رانا سلامت علی راجپوت نے 470 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی- ان کے مد مقابل ایم کیو ایم کے حمایت یافتہ امیدوار رانا اسحاق نے 467 ووٹ حاصل کیے۔ وارڈ نمبر 4 سے پی پی پی کے حمایت یافتہ امیدوار چودھری منیر احمد آرائیں نے 488 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔