مزید خبریں

جیکب آباد:بلدیہ کے 27 وارڈز پر پی پی کامیاب

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آبادکے 31وارڈزکے ملنے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 27وارڈزپر پی پی کامیاب ہوگئی ہے جبکہ شہر کے دووارڈزپر پی ٹی آئی اورایک سیٹ آزادامیدوارنے اپنے نام کی ہے جیکب آبادکے وارڈایک پر محمد عظیم سومرو، وارڈ2پر پی ٹی آئی کے عبدالحفیظ رڈ،وارڈ 3پر پی پی کے ہارون سومرو،وارڈ 4پر پی ٹی آئی کے غلام حسین عمرانی،اور وارڈ 5پر پی پی کے غوث بخش مغیری 1359ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار 450ووٹ لے سکے اسی طرح وارڈ 06پر پی پی کے نثار احمد جکھرانی ، 7پر نصراللہ سرکی ،8پر عبدالرب لاشاری ،9پر خالد حسین جھلن ،10پر محمد حنیف بلیدی ،11پر دلمراد لاشاری، 12پر دیوآنند ،13پر مبشر حسین جویوکامیاب ہوئے وارڈ 14کی سیٹ آزاد امیدوار ایڈوکیٹ زاہد سومرو نے 238 ووٹ لے کر اپنے نام کی وارڈ 15پرسید ظاہر شاہ، وارڈ 16پر پیپلزپارٹی کے آصف علی مغیری، 17پر عبدالمالک کھوسو،18پر علی دوست رند، 19پر ڈاکٹر غلام قادر ٹالانی ،20پر گل محمد ٹالانی، 21پر سوہنو خان لاشاری،22پر تنویر بروہی، 25پرظفر علی لاشاری،26پر اسداللہ شاہ، 27پر شہریار لاشاری، 28پر عثمان پٹھان،29پر طاہر علی پیرزادہ ،30پر رضوان میر جت اور 31پر ولہاری خان مغیری کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ وارڈ 23پر غلام عباس جکھرانی اور وارڈ 24پر پی پی کے سید رحیم شاہ بلا مقابلہ پہلے ہی کامیاب ہوچکے ہیں ۔