مزید خبریں

باڈہ: حکمران جماعت بلدیاتی الیکشن میں منہ کے بل گر گئی

باڈہ (نمائندہ جسارت) باڈہ تعلقہ موومنٹ کی مسلسل 3 سالوں کی جدوجہد رنگ لائی، گزشتہ 15 سال سے پوری سندھ کی طرح باڈہ شہر میں بھی حکمران پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن میں منہ کے بل گرگئی۔ پیپلزپارٹی کے وہ تمام کائونسلر ہار گئے جو باڈہ تعلقہ اور باڈہ تعلقہ موومنٹ کے مخالفین تھے۔ بھاری اکثریت سے الیکشن میں کامیاب حاصل کرنے والی جماعت جی ڈی ای کے سائیں بدرالدین ساریو کے ساتھ تمام کامیاب امیدواروں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے جو کائونسلر تعلقہ موومنٹ اور باڈہ تحصیل کے حمایتی تھے ان کا الیکشن میں کامیاب ہونا اس بات کو ثابت کرتا ہے کے باڈہ مکین بھی باڈہ شہر کو تحصیل بنا دیکھنا چاہتے ہیں اور ہم تمام کامیاب امیدواروں سے امید رکھتے ہیں کے وہ باڈہ تحصیل کے لیے اپنا مثبت کردار ضرور ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار باڈہ تعلقہ موومنٹ کنوینر کامریڈ علی محمد بروہی اور ڈپٹی کنوینر زیب علی ساریو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ مزید انہوں نے کہا کہ باڈہ کو تحصیل بنانے میں مخالفت کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اس بات کی خوشی ہے اور ہم دل سے جی ڈی ای کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ باڈہ تعلقہ موومنٹ کے پلیٹ فارم سے 3 سالوں سے شہریوں کو سمجھانے میں ہم کامیاب ہوگئے کے انقلاب سے ہی باڈہ میں تبدیلی آئے گی۔