مزید خبریں

حیدرآباد: سرکاری ٹھیکیدار کابے بنیاد الزام پر احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سرکاری ٹھیکیدار عدنان جویو نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد کالا نامی ٹھیکیدار محکمہ پبلک ہیلتھ پر جھوٹا اور بے بنیاد الزام عائد کرکے بلیک میل کرنے کی کوشش کررہا ہے شاہد کالا نے الزام عائد کیا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ من پسند ٹھیکیداروں کے بل پاس کررہی ہے جبکہ ہم رجسٹرڈ گورنمنٹ ٹھیکیدار ہیں اور ہمیں کام کے مطابق پیسے ریلز ہوتے ہیںلہٰذا یہ الزام بے بنیاد ہے۔ انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ وہ شاہد کالا کی جانب سے لگائے گئے جھوٹے الزامات کا نوٹس لے کر کارروائی کریں۔