مزید خبریں

میرپورخاص،سرکاری مشینری کا استعمال پی پی کی کامیابی ہے،پی ٹی آئی

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) بلدیاتی انتخابات میں میرپورخاص میونسپل کارپوریشن کی دو ٹائون کمیٹی ، سید خادم علی شاہ ٹائون میونسپل کارپوریشن اور میر شیر محمد ٹائون میونسپل کارپوریشن کی بائیس یونین کونسلوں میں سے غیر سرکاری نتائج کے مطابق17 پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے چیئرمین کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ دیگر پانچ یونین کونسلوں میں تین چیئرمین وائس چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان اور دو آزاد امیدوار برائے چیئرمین اور وائس چیئرمین کامیاب ہو ئے ہیں بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر شہریوں میں سخت حیرت پائی جاتی ہیں میرپورخاص شہر ایم کیو ایم پاکستان کا گڑھ مانا جاتا ہے لیکن کوپوریشن کی بائیس یونین کونسلوں میں سے صرف تین یونین کونسلوں میںہی ایم کیو ایم کو کامیابی ملی ہے مختلف سیاسی جماعتوں اور مخالف امیدواروں کی جانب سے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پر دھاندلی اور نتائج میں ہیر پھیر کے الزامات لگائے جا رہے ہیں شہر کے کئی پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج روک کر ان میں ہیر پھیر کیا گیا پریذائڈنگ افسران کے جاری کردہ امیدواروں کے ووٹوں کے فارم گیارہ میں کٹنگ کر کے دھاندلی کی گئی شہر کی میرپورخاص میونسپل کارپوریشن کی ٹائون میونسپل کارپوریشن سید خادم علی شاہ کی یونین کمیٹی 3 بھانسنگھ آباد میں ایم کیو ایم کے چئیرمین و وائس چئیرمین امیدوار کا پولنگ اسٹیشن 30 گورنمنٹ بوائز پرائمری عادل اسکول III میل کا نتائج میں ہیر پھیر کر کے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب قرار دے دیا گیا لیکن بعد میں ایم کیو ایم پاکستان کا ا میدوار کامیاب ہوا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار اپنے رہنمائوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشنوں پر جا کر انتخابی کے عملے کو بھی حراساں کرتے رہے انتخابات میں پیپلز پارٹی اور سرکاری مشینری کے جانب سے کی جانے والی دھاندلی کے خلاف اور تحریک انصاف کے امیدوار برائے چیئرمین اور دیگر کارکنان کو پولیس کی جانب سے حراساں اور گرفتار کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کارکنا ن کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنمائوں سید ممتاز علی شاہ، آفتاب حسین قریشی،کنول اعجاز رندھاوا اور دیگر نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کو ہم نہیں مانتے کل ہونے والے انتخابات پہلے سے ہی کی جانے والی منصوبہ بندہ کے تحت منعقد ہوئے بڑی تعداد میں انتخابی فہرستوں میں رد بدل کیا گیا شہریوں کے ووٹ کے علاقے تبدیل کر دیے گئے نتائج روک کر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے حق میں نتائج ترتیب دیے گئے جس میں پولیس نے ہمارے کارکنان کو بھی حراساں کیا اور گرفتار کیا جنھیں فوری طور پر رہا کیا جائے جبکہ میرپورخاص میونسپل کارپوریشن کے کئی حلقوں کے نتائج اب تک روکے ہوئے ہیں۔