مزید خبریں

ٹنڈومحمد خان،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،3 ملزمان گرفتار

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی عبداللہ میمن کے احکامات پر پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر ، ایکٹو کرمنلز ، منشیات فروشوں کیخلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، پولیس اسٹیشن ملاکاتیار کے ایس ایچ او منظور احمد پٹھان نے دوران گشت ڈارو آئل فیلڈ کی پائپ لائن سے خام تیل کی چوری کرنے والے گروہ کے ایک کارندے ، شفیع محمدآرائیں کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 2 ہزار لیٹر خام تیل اور تیل کی چوری میں استعمال ہونے والی ایک شہزور ٹرک بمعہ ٹنکی اور ایک عدد موٹر سائیکل برآمد کرتے ہوئے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق گہمن آباد ضلع حیدرآباد سے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ، پولیس اسٹیشن بی سیکشن کے ایس ایچ او فہیم فتح آرائیں نے ایکٹو کرمنلز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم علی اصغر نوتیار کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ، گرفتار ملزم کچھ روز قبل پریم ولد ہرشنگ ٹھاکر کی موٹر سائیکل چوری کی تھی ، پولیس اسٹیشن بلڑی شاہ کریم کے ایس ایچ او اسماعیل مشوری نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پڑی سپلائر ملزم مشتاق احمد سومرو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1200 عدد مین پڑیاں برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔