مزید خبریں

ٹنڈوجام:جیب کاٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام میرپور خاص روٹ پر چلنے والی کوسٹرز اور کوچوں میں کافی دنوں سے جیب کاٹنے والے جرائم پیشہ افراد سرگرم تھے جس کی وجہ سے مسافر وں کافی نقصان اُٹھانا پڑا ٹنڈوجام کسانہ موری کے قریب سوبھو مگسی اسٹاپ پر ایک مسافر کی جیب کاٹتے ہوئے مسافروں نے دیکھ کر جیب کترے کو پکڑ لیا اور اس کو شدید شدت کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کیا جہاں پر جیب کترے کی شناخت غلام حسین گو پانگ کے طور ہوئی اور اس کے مطابق یہ خیر پور میرس کا رہنے والا ہے اس کے ساتھ مزید اس کے 2 ساتھی حیبب اللہ ماچھی اور بھاگو چانڈیو ب بھی کام کرتے ہیں جو اس کے پکڑے جانے کا سن کر فرار ہو گئے غلام حسین گو پانگ کے مطابق وہ کافی ؑعرصے سے یہ کام کر رہے ہیں اور لوگوں کی جیبوں سے ہزاروں روپے نکالے ہیں پولیس مزید معلومات کر رہی ہے اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔