مزید خبریں

عوام پیپلز پارٹی ہی کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں،احسان ابڑو

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے ترجمان احسان ابڑو نے سندھ بلدیاتی انتخابات کے پہلے فیز میں پیپلز پارٹی کی فقید المثال کامیابی کو عوام کے پیپلز پارٹی پر غیر متزلزل اعتماد کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار سندھ کی عوام نے پیپلز پارٹی کو منتخب کرکے ثابت کردیا کہ وہ صرف پیپلز پارٹی کو ہی اپنا نجاتِ دہندہ سمجھتے ہیں، پہلے فیز کے چار ڈویژن میں ہونے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے مخالفین کو چاروں شانے چت کردیا، مخالفین اپنی خفت اور شکست کی ذلت کو مٹانے کے لیے پیپلز پارٹی پر دھاندلی کے الزامات لگا رہے ہیں، متحدہ قومی موومنٹ اپنے بلیک میلنگ کے وطیرے کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں جبکہ تحریک انصاف جس کا سندھ میں کوئی وجود نہیں وہ بھی سوائے دھاندلی دھاندلی کا شور کرنے کے اور کچھ نہیں کر سکتے، دھاندلی کا شور کرنے اور انتخابات کو قبول نہ کرنے کی دھمکیاں دینے والے عوام کو بتائیں کہ انہوں نے پہلے فیز کے اضلاع میں کتنے اُمیدوار کھڑے کیے تھے، انہوں کیوں اپنے امیدواروں کی حتمی فہرست انتخابات سے قبل میڈیا کے شیئر نہیں کی؟ اب کھسیانی بلی اپنا کھمبہ نوچنے میں لگی ہوئی ہے۔