مزید خبریں

ٹنڈوالہیار:بروہی برادری کے 2 گروپوںمیں جھگڑا، 5زخمی

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)سلطانہ آباد تھانے کی حد میں بروہی برادری کے 2 گروپوں میں معمولی بات پر جھگڑا شروع ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں گروپ کی جانب سے جھگڑے میں ڈنڈوں مکوں لاتوں کا آزادانہ استعمال جس کی وجہ سے 5 افراد سخت زخمی ہو ئے ۔معمولی بات پر شروع ہونے والے جھگڑے میں دیکھتے ہی دیکھتے بروہی برادری کے دیگر افراد بھی شامل ہوگئے جھگڑا گھاس کے معالے پر ہوا جس کے بعد ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال سے 5 افراد زخمی ہوگئے ۔