مزید خبریں

سکھر ،بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے سکھر میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی، غٰیر سرکاری غیر حتمی نتائج کیمطابق سکھر کی 32 یوسیز میں 29 یوسیز میں پیپلز پارٹی کے جبکہ 3 یوسیز میں پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے، غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق TMC1کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کیمطابق یو سی 1 نوگز پیر سے پی پی پی کی انعم ارسلام اسلام شیخ بلا مقابلہ چیئر مین ، علی حسن میرانی وائس چیئر مین ، یو سی 2میر معصوم شاہ سے پی پی کے امیدوارحنیف میمن چیئر مین ، چوہدری اظہر حسنین وائس چیئر مین، یو سی 3درگاہ قاضی بابا سے پی پی کے مختیار کھوکھر چیئر مین ، محمد دین وائس چیئر مین ، یو سی 4کلاک ٹاور سے پی پی کے ایم عارف چیئر مین ، محمد ثاقب راجپوت وائس چیئر مین، یو سی5 شیخ شیہن سے پی پی پی کے شبیر حمد چیئر مین ، نادر علی وائس چیئر مین ، یو سی 6بیراج کالونی سے پی پی کے امیدوار احسن لاشاری چیئر مین ،فہد علی وائس چیئر مین ، یو سی 10 چونا بھٹہ سے پی پی پی کے ارسلام اسلام شیخ چیئر مین ، غلام مرتضی وائس چیئر مین کے طور پر کامیاب ہوئے ہیں،TMC2 جئے شاہ کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کیمطابق یو سی ون بھابھن شاہ سے پیپلز پارٹی کے عزیز اللہ مغل چیئر مین ، حضور بخش وائس چیئر مین ، یو سی 4 ایوب گیٹ سے پی پی کے حاجی یاسین آرائیں چیئر مین ، آغا افتخار الدین وائس چیئر مین ،یو سی 6 قریشی گوٹھ سے پی پی کے نثار احمد چیئر مین ،فرحان علی شیخ وائس چیئر مین ، یو سی 8نیو پنڈ سے پی پی کے محمد رمضا ن چیئر مین ، غزالہ کاشف وائس چیئر مین، یو سی 9اسلام کالونی سے پی پی کے اظہرعلی چیئر مین ، غلام نبی وائس چیئر مین کے طور پر کامیا ب ہوئے ہیں جبکہ علاوہ ازیں TMC3نثار احمد صدیقی کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کیمطابق یوسی 1 حسین آرائیں میں پی پی کے عابد حسین چیئرمین نیاز احمد بھٹو وائس چیئرمین، یو سی 2 آباد پی پی پی کے سجاد احمد، وائس چیئرمین غلام شبیر، یو سی 4 بشیر آباد میں پی پی پی کے غلام محمد ملک چیئرمین، ذوالفقار علی وائس چیئرمین، یو سی 5 سوسائٹی سے پی پی پی کے میر عبدالرحمن مینگل چیئرمین ،سید زیرک شاہ وائس چیئرمین، یو سی 6 سٹی پوائنٹ سے پی پی پی کے اصغر علی چوہان چیئرمین، عبدالقادر جمالی وائس چیئرمین، یوسی 7 بچل شاہ میانی سے پی پی پی کے عبدالمجید چیئرمین، غوث بخش شیخ وائس چیئرمین،یوسی 8 سعید آباد سے آصف علی چیئرمین، ریاض علی سولنگی وائس چیئرمین، یو سی 9 انڈس سے پی پی پی کے غلام شبیر چوہان چیئرمین، امتیاز علی وائس چیئرمین، یو سی 10 بیدل فقیر سے طارق حسین چوہان، عبدالرحیم وائس چیئرمین بنا مقابلہ، منتخب ہوئے ہیں۔