مزید خبریں

گھارو:مین عیدگاہ گلی انتظامی غفلت کے باعث کھنڈرات میں تبدیل

گھارو(نمائندہ جسارت)گھارو شہر کی سب سے اہم عیدگاہ گلی جو ٹاؤن کمیٹی کی بالکل ناک کے نیچے واقع ہے اور جہاں شہر کی سب سے بڑی عیدگاہ مسجد اور مرکزی امام بارگاہ موجود ہے اس وقت انتظامیہ اور منتخب نمائندو کی عدم دلچسپی اور غفلت کے سبب انتہائی خطرناک ثابت ہورہی ہے مزکورہ گلی میں کچھ عرصہ قبل تعمیر ہونے والا برساتی نالہ ناقص میٹریل کے باعث وقت سے پہلے ہی جگہ جگہ سے ٹوٹ چکا ہے جن کی وجہ سے اس میں پڑنے والے بڑے بڑے گڑھوں میں چھوٹی بڑی گاڑیوں جن میں ٹرک موٹرسائیکل سائیکل اور پیدل چلنے والے بچوں خواتین کا گرنا روز کا معمول بن چکا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں لیکن اس کی روک تھام کے لیے انتظامیہ نے ابتک کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں سمیت انتظامیہ مزکورہ گلی کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے جبکہ شہر کی دیگر گلیوں میں سی سی اور پیور بلاک لگائے گئے ہیں اور ابھی بھی کئی جگہ لگائے جارہے ہیں تاہم اس گلی کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا ہے جسکی وجہ سے شہر کی سب سے پوش گلی تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ سندھ وزیر بلدیات اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عیدگاہ گلی کے نالے کو دوبارہ سے تعمیر کروائے تاکہ روز ہونے والے حادثات کو روکا جاسکے جبکہ شہر کی دیگر گلیوں کی طرح اس گلی کو بھی پکا کرواکر لوگوں میں پھیلی بے چینی اور مایوسی کو ختم کیا جائے۔