مزید خبریں

ٹنڈوجام ،3 یونین کونسل میں پی پی کے چیئرمین بلامقابلہ منتخب

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)26 جولائی الیکشن سے قبل ہی پیپلز پارٹی کا جیت کا سفر شروع میونسپل کارپورشن ٹنڈوجام کی تین یونین کونسلوں میں چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ۔تفصیلات کے مطابق دوسرے مراحلے کے الیکشن جو 26 جولائی کو ہونے ہیں اس قبل ہی پیپلز پارٹی نے میو نسپل کارپورشن ٹنڈوجام کی تین یونین کونسلوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے موسیٰ کھٹیان یونین کونسل سے فرمان کٹھیان اور وائس چیئرمین رسول بخش سپیو ٹنڈو فضل یونین کمیٹی80 سے چیئرمین میر علی نواز وائس چیئرمین میر علی احمد تالپور یونین کونسل مولاں سے چیئرمین کاشف تھیبو وائس چیئرمین محمد تھیبو بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں شدید گرمی کی وجہ سے صیح معنی میں الیکشن مہم ابھی تک شروع نہیں ہو سکی لیکن ٹوڑ جوڑ کی سیاست عروج پر اور الیکشن میں ہاتھ اُٹھانے والے بھی دل کھول کر اپنے مطالبات پیش کر رہے جن میں پیسے کی صورت میں لاکھوں روپے توڑ جوڑ پر خرچ آرہے ہیں ایک اُمیدار کے آلٹو کار نئی ماڈل کی کار کی فرمائش کے بعد ہاتھ اُٹھانے والے اُمیدواروں نے اپنے ریٹ میں اضافہ کر دیا ہے۔