مزید خبریں

جماعت اسلامی کی قیادت و کارکنان پر عزم ہیں، زبیرحفیظ شیخ

سکھر (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ عوامی فلاحی خدمات، بھرپور سیاسی کردار کی ادائیگی کیلیے جماعت اسلامی کی قیادت و کارکنان پر عزم ہیں، انتخابی عمل میںحصہ لینا ہمار آئینی حق اورلوگوں کی درست سیاسی سمت کیجانب رہنمائی،اور عوامی فلاح و بہبود اور خدمات ہمارے مشن و مقصد کا حصہ ہیں،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے بھر پور طور پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا اور مہم چلائی ، جس کا مقصد بلدیاتی اداروں میں کرپشن سے پاک صاف دامن، ایک دیانتدار محب وطن عوام دوست قیادت مہیا کرنا تھا، ہم اپنے تمام ووٹرز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر کے جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو کو ووٹ دیا، کارکنان اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو نامساعد حالات ، نا انصافیوںاور مشکلات کے باجودانتخابی مہم کا حصہ بنے رہے اور حتی المقدور اپنی ذہنی جسمانی صلاحیتوں کے استعمال کر تے ہوئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان ہر گز مایوس نہیںہیں، ہمارا مقصد بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طور پر حصہ لیکر عوامی خدمات کے سلسلہ کو مذید موثر بنانا اور فروغ دینا تھا، جماعت اسلامی دھاندلی شدہ نتائج کی پرواہ نہیںکرتی کیونکہ ہم عبادت کی نیت سے سیاسی میدان میںرہتے ہیں، مناصب و ذمہ داریاں ہمارا مقصود نہیں، صرف خدمت و عبادت کا زریعہ ہیں، صرف اللہ کی رضا و خوشنودی ہی ہمار ا بنیادی مقصد ہے،انہوں نے کہا کہ سکھر سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات کے غیر شفافانہ انعقاد نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں، جس طرح روز اول سے ہی حکمراں جماعت نے نہ صرف سرکاری وسائل کو استعمال کیا بلکہ اپنی انتخابی مہم کے دوران غیر منصفانہ طور پر سرکاری مشینری کا استعمال کیا ، جبکہ حکمراں جماعت کے علاوہ دیگر جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے دھونس دھمکیوں کیساتھ فارم نامزدگی مسترد کیے گئے اور رکاوٹیں کھڑی کی گئیں جس کی بابت ہم مستقل طور پر آواز اٹھاتے رہے ہیں، انتخابات کے بعد تمام سیاسی حلقوں کی جانب سے انتخابی عمل کی شفافیت اور نتائج پر انگلی اٹھائی جا رہی ہے، جبکہ جھگڑوں ، تصادم ، بیلٹ بکس اٹھائے جانے کی شکایات زد عام ہیں،، جماعت اسلامی کا ادارہ الخدمت فاؤنڈیشن عوامی خدمات فلاح و بہبود کیلیے سرگرم عمل ہے، جماعت اسلامی نے ہمیشہ اپنا بھرپور عوامی سیاسی کردار ادا کیا ہے، مستقبل میں بھی ان شاء اللہ اپنا سیاسی کردار ، عوامی خدمات کا مشن جاری رکھے گی۔