مزید خبریں

ٹنڈوالٰہیار،موٹرسائیکل چور کا کارندہ پولیس حراست میں

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)موٹر سائیکل چور ی کر نے والے گر وہ کے ایک کارندے کو پولیس نے حراست میں لیکر نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا مذکورہ موٹر سائیکل چوری کر نے والے سے 20سے زائد موٹر سائیکل بر آمد ہو نے کی اطلاع پولیس کارروائی کی تصدیق کر نے سے گریزاں۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ ایس ایس پی ٹنڈوالہیار کی جانب سے شہر سے چوری ہو نے والی موٹر سائیکل کی روک تھام کے لیے ڈی ایس پی سی آئی اے کو ٹاسک دیا گیا جس پر ڈی ایس پی سی آئی اے نے انچارج سی آئی اے کو موٹر سائیکل چوری کر نے والے گروہ کے خلاف خفیہ طور پر کارروائی کر نے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے مخبر کی مد د سے موٹر سائیکل چوری کر نے والے ایک کارندے کو حیدر آباد میں کارروائی کر تے ہو ئے حراست میں لیے جانے کی اطلاع دی ہے ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ حراست میں لیے جانے والے شخص نے ٹنڈوالہیار اور ٹنڈومحمد خان سے موٹر سائیکل چوری کر نے کا بھی اعتراف کیا ہے اور مذکورہ شخص کی نشاندہی پر 20سے زائد موٹر سائیکل ہو نے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب ڈی ایس پی سی آئی اے اور انچارج سی آئی اے نے رابط کر نے پر مذکورہ کارروائی کی تصدیق کر نے سے گریزاں رہے۔