مزید خبریں

ٹنڈوالٰہیار،نصرپور کے تاجر انتظامیہ کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)گنجان آباد روڈ نصر پور روڈ گزشتہ کئی سالوں سے گند ے پانی کی لپیٹ میں ہو نے کے سبب مذکورہ شاہراہ کے دکانداروں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا درجنوں دوکاندار محکمہ پبلک ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف لیاقت گیٹ پر احتجاج کرنے پہنچ گئے ۔دکانداروں نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارا یہ روڈ اہم روڈ ہے جہاں سے ڈی سی ، ایس ایس پی ، ایم این اے اور صوبائی وزیر یہاں سے گزرتے ہیں لیکن منتخب نمائندے ہمارے اس مسئلے کو حل کر نے کو تیار نہیں مسلسل روڈ پر گنداپانی جمع ہو نے کے سبب ہمارا کاروبار تباہ ہو چکا ہے جس کے سبب ہمارے بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور گندا پانی جمع ہو نے کے سبب مختلف موذی مر ض جنم لے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا عوامی نمائندے ووٹ لینے کے لیے تو گھروں کے دروازے توڑ دیتے ہیں لیکن عوامی مسائل کو حل کر نے کے لیے توجہ دینے کو تیار نہیں۔