مزید خبریں

ٹنڈوالہیار ،گرمی کی شدت میں اضافہ ،عوام بغیر بجلی کے بلبلا اٹھے

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)قیامت خیز گر می عوام کی چیخل و پکار نکال دی قیامت خیز گر می پر حیسکو نیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرکے عوام کو زندہ ہی قبر ستان میں پہنچا دیا درجہ حرارت 48ڈگری سینٹی گریڈ ہو نے کے سبب عوام نے اللہ کی بار گا ہ میں بارش کے لیے ہاتھ اٹھا لیے منچلے نو جوانوں نے گر می سے بچنے کے لیے نصیر کینال اور پرائیوٹ ٹیوب ویل کا رخ کر لیا شدید گر می کے سبب ٹھنڈے مشروبات کی قلت بر ف بلیک پر فروخت ہو نے لگا ضلعی انتظامیہ نے بر ف بلیک میل کر نے والے کارخانوں کے خلاف کوئی کارروائی کر نے کو تیار نہیں۔ تفصیلات کے مطابق قدرت کی عوام سے ناراضگی درجہ حرارت میں بے تحاشا اصافہ عوام کی چیخ و پکار نکل گئی اور اللہ کی بارگاہ میں سجدہ سجود کرنے لگے اور بارش کے لیے دعا کر نا شروع کر دی درجہ حرارت 48ڈگری سینٹی گر یڈ ہو نے کے سبب سورج سو انیزے پر اتر آیا پورے سند ھ میں سورج آگ بر ساتا رہا شدید گر می اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈ نگ نے عوام کا جینا محال کر دیا گھروں میں بچے خواتین بے ہوش ہو گئے جبکہ گیسٹروکے مر ض میں بھی اصافہ ہو گیا جبکہ بر ف کا ملنا بھی محال بر ف ڈپو پر برف بلیک پر فروخت ہو نے لگی بر ف دس روپے فی کلو فروخت ہو گئی انتظامیہ نے بھی شدید گر می کے سبب مہنگائی پر آنکھیں بند کر لی غر یب عوام کاکوئی پر شان حال نہیں۔ دوسری جانب بلوچ برادری کا حیسکو واپڈا ٹنڈوالٰہیار کے خلاف ٹنڈوآدم روڈ پر احتجاجی مظاہر ہ ٹائر نذر آتش کر کے مین شاہراہ کو بند کر دیا قیامت کی گر می کے باوجود ایک ہفتے سے گوٹھوںکی بجلی بند ہے گھر وں میں پانی نہیں بجلی بندش کے سبب کاروبار زندگی بھی مکمل طور پر مفلوج ہو گئی ہے، شد ید گر می کے سبب خواتین اور بچے گھروں میں بے ہوش پڑے ہیں اور حیسکو انتظامیہ جون کی ریکوری کے نام پر غریب افراد کی بجلی کاٹ جاتی ہے بجلی کے بلوں کی رقم کہا سے لے کر آئیں روزگار بند ہے بجلی نہ ہو نے کے سبب فصل بھی تباہ ہو رہی ہیں اور بجلی کا ٹرانسفار پندرہ دن سے خراب ہے کوئی بنانے کو تیا ر نہیں اکیسویں صدی میں بھی داخل ہو کر ہم پتھر کے زمانے میں رہ رہے ہیں افسران نے کرپشن کر کے ملک اور اداروں کو تباہ کر دیا ہے اور اپنے گناہوں کی سزا عوام کو دی جا رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار عثمان شاہ ہڑی کے رہائشی بلوچ قوم کے افراد اسماعیل بلوچ ، بابل بلوچ کی قیادت میں عمر ساند پولیس چیک پوسٹ کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہو ئے ٹنڈوآدم مین شاہراہ کو ٹائر نذر آتش کر نے کے بعد میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو بجلی فراہم کر نے میں ناکام ہو چکی ملک بھر بجلی نہ ہو نے کے سبب عوام شدید پر یشان ہیں ہمارے افسران نے اپنی کرپشن کے ذریعے ادارون کو تباہ کر دیا ٹرانسفارمر جلنے کے بعد حکومت کا کام بنتا ہے کہ وہ فوری طور جلنے والے ٹرانسفارمر کو فوری تبدیل کرے عملہ لاکھوں روپے ٹرانسفارمر لگنے کے لیے طلب کرتی ہے شدید گر می کے سبب گزشتہ پندرہ روز سے بجلی بند ہو نے سبب مجبور ہو کر مرد وخواتین اور بچے اس شدید گر می میں اپنے حقو ق کے حصول کے لیے احتجاج کر رہے ہیں جبکہ حیسکو کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کر وا رہے ہیں۔