مزید خبریں

پنجاب بھر میں 99 ٹریفک حادثات ،9 افراد جاں بحق

لاہور(این این آئی)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 999 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں9افراد جاں بحق جبکہ 1052افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے اسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ 449 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے اسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (70فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 519 ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور 26 مسافر 439 اور 103 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ259ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 280 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 74حادثات میں 83متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 74 حادثات میں 76 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل 1052 متاثرین میں859مرد اور205خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونے والوںمیں210فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 534افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ317زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 869موٹر سائیکلز،65آٹو رکشے90موٹر کاریں، 27 وین 03 مسافر بسیں ، 37 ٹرک اور91دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔