مزید خبریں

سرگودھا،ناقص کارکردگی پر 9 پرائس کنٹرول مجسٹڑیٹس کو شوکاز نوٹس

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی میں ناقص کارکردگی پر 9 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس جاری کر کے وضاحت اور ایک پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو شاندار کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کے احکامات جاری کر دیے گے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ناقص کار کردگی پر 9 پرائس مجسٹریٹس کو نوٹس جاری کر کے وضاحت کے احکامات جاری کردیے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر واضح کیا کہ 3 نوٹسز میں وضاحت کے بعدناقص کارکردگی دکھانے والے پرائس مجسٹریٹس کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے اچھی کارکردگی دکھانے پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تنویر اشرف کلیار کو تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو پولیس اسٹیشن کی حدود میں انسپکشن کے ڈیوٹی روسٹر لگانے کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ایک ہفتہ کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں پرائس مجسٹریٹس کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہیں شوکاز جاری کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے بعض پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے صبح سبزی وفروٹ منڈیوں کے دورے نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں شوکاز جاری کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہفتہ میں دو روز جبکہ روزانہ ایک پرائس مجسٹریٹ کی سبز ی وفروٹ منڈیوں میں صبح نیلانی کی مانیٹرنگ کی ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ‘ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کے روزانہ کی انسپکشن اورسبزی وفروٹ منڈیوں کے دورے کیلیے الگ الگ ڈیوٹی روسٹر بنانے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے اے ڈی سی آر کو مختلف سب ڈویڑن میں سبزی منڈیوں کے دورے کرنے اور دیگر اے ڈی سیز کو مرکزی سبزی وفروٹ منڈی میں نیلامی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے اپنے ماتحت کو انسپکشن کیلیے بھجوانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا کہ آئندہ اگر کسی پرائس مجسٹریٹ نے ماتحت اہلکار کو انسپکشن کیلیے بھیجا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایک ہفتہ کے دوران 42 پرائس مجسٹریٹس نے 4983 انسپکشن کیے اور196دکانداروں کو مجموعی طور پر 8 لاکھ 33 ہزار 500 روپے جرمانہ کیااور12 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروائے جبکہ 15دکانوں کو سیل کر کے 53 افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔