مزید خبریں

شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

اسلام آباد(صباح نیوز)ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ شمالی وزیر ستان بنوں ویسٹ بلاک سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ابتدائی طور پر یومیہ 2کروڑ 50لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی اور بتدریج یومیہ گیس دستیابی 5کروڑ مکعب فٹ تک بڑھ جائے گی۔ماڑی پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ ان ذخائر سے یومیہ 300بیرل خام تیل بھی حاصل ہو سکے گا۔