مزید خبریں

نیا چیئرمین نیب کون ہوگا؟فیصلہ 2 روز میں ہو جائے گا

اسلام آباد(صباح نیوز) قومی احتساب بیورو(نیب) کے نئے چیئرمین کے لیے نام آئندہ ایک دو روز میں فائنل ہو جائے گا، اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک دو روز میں مشاورتی اجلاس بلا کرنئے چیئرمین نیب کے لیے نام فائنل کرلیا جائے گا، اپوزیشن کو پورا حق حاصل ہے وہ کسی بھی نام پر اعتراض کر سکتی ہے،یہ ہمارا آئینی اور جمہوری حق
ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوںنے پیر کو پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔