مزید خبریں

اسحاق ڈارکی جولائی کے دوسرے ہفتے وطن واپسی کافیصلہ

اسلام آباد ( آن لائن )سابق وفاقی وزیرخزانہ اورن لیگ کے رہنمااسحاق ڈارکی وطن واپسی کافیصلہ ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اسحاق ڈار جولائی کے دوسرے ہفتے وطن واپس لوٹیں گے،پہلے سینیٹر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ،جس کے بعد وہ وزیرخزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے ۔دوسری جانب ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسحاق ڈار کا ملک ، وطن واپسی ان کا حق ہے، وہ جب بھی وطن واپس آنا چاہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا ہے،عدالتی معاملات سے اسحاق ڈار خود آکر نمٹ لیں گے۔