مزید خبریں

اوورسیزپاکستانیزووٹنگ:آئینی ترمیم کی درخواست خارج

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیز کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کر دی ۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے
کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق تسلیم کیا جاتا ہے لیکن دیا نہیں جاتا، قیامت تک اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جائے گا، پارلیمنٹ نے بدنیتی سے اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ دوبارہ صفر پر پہنچا دیا، اس موقع پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کو بدنیتی نہیں کہا جاسکتا عدالت نے کہا کہ امید ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار وکیل کے دلائل سن کر درخواست خارج کیردی۔