مزید خبریں

ڈی جی ایم ڈی اے محمد سہیل بحال ‘ معطلی کا نوٹیفکیشن واپس

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے اپنے ایک حکم کے ذریعے ڈائریکٹر جنرل ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد سہیل کے تبادلے کا حکم واپس لے لیا اور نیا آرڈر جاری کر دیا، جس کے تحت سابق حکم کو واپس لے لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ عدالت نے چند روز قبل اپنے حکم کے ذریعے محمد سہیل کی ڈائریکٹر جنرل ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تعیناتی کا حکم معطل کر دیا تھا۔ اس مقدمے کی سماعت پیر 27 جون کو مقرر کی گئی۔ عدالت نے سہیل احمد کے تبادلے کے حکم کو واپس لے لیا۔ تبادلے کے حکم کی واپسی کے بعد محمد سہیل دوبارہ ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل ہوگئے۔یاد رہے کہ محمد سہیل کی تقرر کا حکم معطلی کے بعد لینڈ مافیا کے کارندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی، محمد سہیل نے اپنے ڈی جی ایم ڈی اے کی حیثیت سے تقرر کے صرف چند روز میں تیسر ٹاؤن کی 1200 ایکڑ مقبوضہ اراضی کو واگزار کرا لیا تھا، لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن مسلسل جاری تھا۔