مزید خبریں

سی ٹی ڈی پنجاب‘ کالعدم تنظیموں کے11 دہشت گرد گرفتار

لاہور (نمائندہ جسارت) کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے کارروائی کر کے مختلف کالعدم تنظیموں کے11 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں63 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکیے جس میں65مشتبہ افراد سے دوران تفتیش11 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ دھماکا خیز و دیگر ممنوع مواد برآمد کر لیا۔ ترجمان نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے5 ہینڈ گرنیڈ،1 پستول30 بور معہ گولیاں، موبائل فون اور نقد رقم143590 روپے برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے ہیں۔