مزید خبریں

عثمان بزدار سمیت ان کے 4بھائیوں نے عبوری ضمانت کرالی

 

لاہور (نمائندہ جسارت) 900 کنال اراضی کی غیر قانونی ایڈجسٹمنٹ کے2 مقدمات میں نامزد سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے 4 بھائیوں نے اینٹی کرپشن کورٹ لیہ سے عبوری ضمانت کرا لی‘ عدالت نے ایک ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ان کی 2 جولائی تک ضمانت منظور کرلی ‘ بھائیوں میں عمر بزدار، طاہر، ایوب اور جعفر بزدار شامل ہیں انہوں نے اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی لیہ کورٹ سے عبوری ضمانت کرا لی اورعدالت نے کیس واپس ڈی جی خان کی اینٹی کرپشن کورٹ میں منتقل کر دیا۔