مزید خبریں

مسلمان سودی بینکوں کابائیکاٹ کریں،مفتیان کرام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدروفاق المدارس العربیہ پاکستان مفتی تقی عثمانی اور صدرتنظیم المدارس اہلسنت پاکستان مفتی منیب الرحمن نے الگ الگ بیان میں کہا ہے کہ سود کے سد باب کے لیے حکومت کوعملی اقدامات اور اپنی نیک نیتی ثابت کرنی چاہیے۔مفتی تقی عثمانی نے ٹوئٹرپرجاری بیان میں کہا ہے کہسودی نظام کو جاری رکھنے کے لیے بینکوں کے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے پر غیرت مند مسلمان سودی بینکوں کا بائیکاٹ کریں۔پیرکوجاری ایک بیان میںمفتی منیب الرحمن کاکہنا ہے کہ اگر عالمی مالیاتی اداروں اوربین الاقوامی قرض دہندہ اداروں کے ساتھ حکومت کو کچھ قانونی، تکنیکی اور معاہداتی رکاوٹیں ہیں تو انہیں قوم کے سامنے پیش کرے اور قانونِ بین الاقوام کے ماہرین کی مدد سے ان اداروں کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ان کا متبادل تلاش کرے۔