مزید خبریں

پی ایم سی نے ایم ڈی کیٹ امتحان کو پاس کرنیکی شرح کم کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن) پاکستان میڈیکل کمیشن نے ایم ڈی کیٹ امتحان برائے ڈینٹل کالجز داخلے کو پاس کرنے کی شرح کو کم کرکے65 فیصد سے 55 فیصد کردیا ہے۔یہ فیصلہ پاکستان میڈیکل وڈینٹل کونسل کے12ویں اجلاس میں کیا گیا۔ ترجمان پی ایم سی کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحان مجموعی طور پر210 سوالات پر مبنی ہوگا۔ اجلاس کی صدارت صدر پی ایم سی ڈاکٹر ارشد تقی نے کی۔ ایم ڈی کیٹ نصاب سے موضوع گاوٹ کو بھی نکال دیا گیا۔