مزید خبریں

صدر علوی، عمران خان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلناچاہیے، ریاض پیرزادہ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے صدر عارف علوی، عمران خان اورسابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلا نے کا مطالبہ کر دیا، ریاض پیر زادہ کا کہنا ہے کچھ لاپتا افراد‘ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو یا ہمسایہ ممالک سے رابطوں میں تھے،خفیہ اداروں آئی ایس آئی اور ایم آئی کو لاپتا افراد کے معاملے سے نمٹنا چاہیے۔ اس بات کا انکشاف انہوںنے نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان لاپتا افراد میں سے کچھ دہشت گردی کی کارروائیوں میں مارے گئے جن کے کلبھوشن یادیو یا ہمسایہ ممالک سے رابطے میں تھے‘ بھارتی جاسوس جسے پاکستان میں مقدمے کا سامنا ہے، اس نے غریب لوگوں کا استحصال کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمومی طور پر غریب لوگوں کو ملا کر انہیں رقم کا لالچ دیا جاتا ہے،کچھ لاپتا افراد نے ہمسایہ ممالک میں بھی پناہ لے رکھی ہے۔