مزید خبریں

۔42 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج حجاز مقدس پہنچ گئے

 

مکہ مکرمہ (اے پی پی)فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سرکاری اور پرائیویٹ اسکیموں کے مجموعی طور پر 42477عازمین مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں قائم میڈیا سیل کے مطابق 6 جون سے 16 جون تک سرکاری اسکیم کے 16900کے قریب عازمین براہ راست مدینہ منورہ پہنچے جہاں 8 روز قیام کے بعد تمام عازمین کو بتدریج مکہ مکرمہ پہنچادیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اب تک پرائیویٹ اسکیم کے تحت 3132عازمین مدینہ منورہ جبکہ 9239 مکہ مکرمہ بذریعہ جدہ پہنچ چکے ہیں۔ سرکاری اسکیم کے اب تک مجموعی طور پر 30106 عازمین مکہ مکرمہ میں موجود ہیں ۔ حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ سرکاری اسکیم کے تمام عازمین کو 30 جون تک حجاز مقدس پہنچا دیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں حجاز مقدس پہنچنے والے عازمین میں سے 5 پاکستانی اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں ۔ مکہ مکرمہ میں قائم میڈیا سیل کے مطابق طبعی موت کا شکار ہونے والے پاکستانیوں میں 4 مرد اورایک خاتون شامل ہے ۔ تمام وفات پانے والے افراد کی ان کے ورثا کی اجازت سے مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی ہے۔