مزید خبریں

ایکواڈور مظاہرے‘صدر کا پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان

کوئٹو (اے پی پی) ایکواڈور کے صدر گیلرمو لاسو نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں10،10 سینٹ فی گیلن کمی کا اعلان کردیا۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے ایکواڈور کے صدر کے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کئی ہفتے سے احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے تھے جس پر صدر نے قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا، تاہم یہ قیمتیں مظاہرین کے مطالبے کے مطابق نہیں ہیں۔صدر کے اعلان کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 ، 10 سینٹ فی گیلن کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مظاہرین کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 30 سینٹ فی گیلن اور ڈیزل کی قیمت35 سینٹ فی گیلن کم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔