مزید خبریں

کٹھ پتلیوں کا پھیلایا گیا اقتصادی فساد خطرناک ہوتا جارہا ہے،اسد عمر

اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمرنے کہا ہے کہ امپورٹڈ کٹھ پتلیوں کا پھیلایا گیا اقتصادی فساد قومی سلامتی کے لییبے حد خطرناک ہوتا جارہا ہے۔پریڈ گرائونڈ اسلام آباد میں مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف احتجاج کی تیاریوں کے لیے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلط مجرموں نے محض9ہفتوں میں معیشت کو بربادی، عوام کو اذیت ناک مہنگائی کا ٹرن آراونڈ دیا ہے،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ فوری صاف شفاف انتخابات ہیں۔