مزید خبریں

عمران خان کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے، گلالئی

اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف کی سابق سینئر رہنما اور تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی اداروں پر بے بنیاد الزام لگانے پر چیف جسٹس از خود نوٹس لیں،عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈال کرتحریک انصاف پر پابندی عاید کی جائے،عمران خان پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر خانہ جنگی چاہتے ہیں، بار بار نیوٹرل کا لفظ استعمال کر کے اداروں کو دھمکا رہے ہیں۔