مزید خبریں

لانگ مارچ کیس‘شیخ رشید‘ شہریار آفریدی‘ خرم نواز کی ضمانت منظور

اسلام آباد(صباح نیوز)پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے شیخ رشید، شہریار آفریدی اور خرم نواز کی ضمانت منظور کرلی۔سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کیس کی سماعت کی، جس میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید ، پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور خرم نواز کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر لی گئی۔ سیشن کورٹ اسلام آباد کا ملزمان کو 5،5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ، تھانہ کوہسار میں شیخ رشید، مراد سعید، شہریار آفریدی سمیت دیگر پر مقدمہ درج ہے۔